پرشانت کشور نے ایک ٹوئٹ کرکے دہلی کے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’بھارت کی روح کی حفاظت کےلیے دہلی والوں کا شکریہ‘۔
دہلی انتخابات کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہے کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔
پرشانت کشور نے رجحانات میں عام آدمی پارٹی کی فتح پر دہلی والوں کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی انتخابات میں پرشانت کشور نے عام آدمی پارٹی کی حکمت عملی تیار کی تھی جبکہ انہوں نے اپنی آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹوئٹ کرکے ووٹرس کا شکریہ ادا کیا ہے۔