ETV Bharat / state

Manish Sisodia Arrest Case سسودیا اور جین کی گرفتاری کے خلاف دس لاکھ لوگوں کی حمایت حاصل

عام آدمی پارٹی نے پیر کو کہا کہ اس نے دہلی کے سابق وزیر تعلیم منیش سسودیا اور ستیندر جین کی گرفتاریوں کے خلاف اپنی مہم کے دوران 10 لاکھ دستخط اکٹھے کیے ہیں۔ سسودیا کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی نے گھر گھر مہم اور محلہ سبھا کے ذریعہ لوگوں کی رائے لینے کا فیصلہ کیا۔ signatures Campaign against arrest of Sisodia

سسودیا اور جین کی گرفتاری کے خلاف دس لاکھ لوگوں کی حمایت حاصل

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 12:01 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے کہا کہ پارٹی کو سابق وزیر تعلیم منیش سسودیا اور سابق وزیر صحت ستیندر کی فرضی گرفتاری کے خلاف گھر گھر دستخطی مہم میں 10 لاکھ سے زیادہ دہلی والوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ عآپ کے دہلی ریاستی کنوینر گوپال رائے نے کہا کہ منیش سسودیا نے نہ صرف دہلی یا ملک بلکہ پوری دنیا میں تعلیم کا ایک نیا ماڈل دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر صحت ستیندر جین نے صحت کے میدان میں محلہ کلینک کا ماڈل دیا ہے جس کا ہر طرف چرچا ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود ان دونوں وزراء کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ منیش سسودیا کی گرفتاری کے بعد لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔ بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ کئی لوگوں کے خلاف کروڑوں روپے کے گھپلے اور فراڈ کے کیس چل رہے ہیں، لیکن ان کے خلاف ایک بھی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 'سسودیا کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی نے گھر گھر مہم اور محلہ سبھا کرنے اور خطوط کے ذریعہ لوگوں کی رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے 13 مارچ سے عام آدمی پارٹی نے دہلی میں گھر گھر مہم شروع کی۔ گزشتہ ایک ماہ میں منیش سسودیا اور ستیندر جین کی حمایت میں وزیر اعظم کے نام پر دستخط شدہ 10 لاکھ خطوط حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جو 9 مارچ کو پورا ہوگیا۔ اس دوران دہلی کے 10 لاکھ لوگوں نے خطوط پر اپنا نام، پتہ اور نمبر دے کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ رائے نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے تمام لوک سبھا اور ضلع انچارجوں، کوآرڈینیٹروں، ایم ایل ایز اور کونسلروں نے دہلی بھر میں ایک بھرپور مہم چلائی ہے اور 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں سے حمایت کے خطوط جمع کیے ہیں۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دہلی کے لوگ اس انداز کو قبول نہیں کرتے جس طرح وہ انتقام کے جذبے سے کارروائی کرکے دہلی کے اندر جاری ترقیاتی کاموں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Degree Row منیش سسودیا نے تہاڑ جیل سے خط لکھا، کہا 'پڑھا لکھا پی ایم ہونا ضروری'

انہوں نے کہا کہ 'ہم سب جانتے ہیں کہ ای ڈی اور سی بی آئی نے پوری جانچ کی ہے، سی بی آئی نے منیش سسودیا اور ستیندر جین کے گھروں پر چھاپہ مارا ہے۔ ان کے بینک اور گاؤں، رشتہ داروں اور ملک بھر میں تقریباً ایک ہزار مقامات پر چھاپے مارے۔ انہیں گرفتار کیا گیا، پھر ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے بعد ای ڈی نے گرفتار کر کے ریمانڈ پر پوچھ تاچھ کی۔ اس کے بعد بھی آج تک ان کے خلاف کچھ نہیں ملا۔ اس کے بعد بھی وہ جیل میں ہے۔ اس دوران آپ کے چیف ترجمان اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھردواج نے کہا کہ پچھلے ایک مہینے میں عام آدمی پارٹی کی دہلی تنظیم کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں نے دن رات کام کیا۔ ہر گھر میں جا کر دروازہ کھٹکھٹایا اور لوگوں کو یہ خط دکھایا۔ اس کے بعد دہلی کے لوگوں نے اس خط پر دستخط کر دیے۔ یہ 10 لاکھ سے زیادہ خطوط ہیں۔ یہ تمام خطوط وزیراعظم کو درخواست کی صورت میں دیے جائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.