قومی دارالحکومت دہلی میں درجۂ حرارت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے. گزشتہ دو دنوں میں کہرا اور دھند کے ساتھ درجۂ حرارت میں کافی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دہلی میں گزشتہ دو دنوں میں 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا.
اتوار یعنی آج بھی درجۂ حرارت کم سے کم 10 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے. حالانکہ محکمۂ موسمیات نے ہفتہ کو ہلکی بارش کا اندازہ ظاہر کیا تھا.
واضح رہے کہ دیوالی کے بعد سے دہلی میں دھند جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سے دہلی میں مزید درجۂ حرارت میں گراوٹ کے ساتھ صبح و شام کہرا بڑھ سکتا ہے. دہلی میں درجۂ حرارت کم سے کم 10ڈگر سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے.
یہ بھی پڑھیں:
- پدم شری دُلاری دیوی سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت
- Nehru Birth Anniversary: ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت نہرو کا یوم پیدائش
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں این سی آر میں اور زیادہ ٹھنڈ پڑھنے کا اندازہ ہے. محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی بھارت میں ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اس کا اثر راجدھانی دہلی میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔