دارالحکومت دہلی میں ایک بار پھر درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ بڑھتی ہوئی گرمی کے باوجود دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک محدود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کو اندازہ ہے کہ 11 جون سے دہلی میں ایک بار پھر بارش ہوگی ، جس سے یہاں کے لوگوں کو راحت ملے گی۔
محکمہ موسمیات کے سینئر سائنسداں کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ 11 جون سے دارالحکومت دہلی میں بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے خلیج بنگال میں پیدا ہونے والے دباؤ کی وجہ ہوگی۔ اس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور لوگوں کو گرمی سے راحت ملے گی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دہلی میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
دن کے وقت ہوائیں یہاں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ نیز دہلی کے علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ دوسری طرف لوکل کلاؤڈ فارمیںشن کی بھی یہاں کوئی امید نہیں ہے۔