نئی دہلی: دیوالی کے ایک ہفتہ بعد بھی دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ وہیں درجہ حرارت میں گراوٹ کے ساتھ ہی کہرا اور ٹھند کا اثر بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو دہلی میں بادل چھائے ہونے کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوا۔ دہلی کے درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 29.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم از کم 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دہلی کا سب سے مصروف ترین علاقہ آشرم، مہارانی باغ، سرائے کالے خاں اور آئی ٹی او پر دن بھر کہرا چھایا ہوا تھا جس کی وجہ سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار کافی سست رہی۔
مزید پڑھیں:
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دارالحکومت میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 360 تک پہنچ گیا ہے، جس کا شمار انتہائی ناقص زمرے میں ہوتا ہے۔ اس بات کا پورا امکان ہے کہ دہلی میں دھند اور کہرا ابھی جاری رہے گا۔