ETV Bharat / state

کیسے ختم ہوگئی میوات میں تعزیہ داری؟ - taziya riwayat end in mewat

یومِ عاشورہ پوری دنیا میں یادِ حسین، ماتم، جلسہ جلوس اور تعزیہ داری کے لیے مشہور ہے۔ میوات میں بھی محرم کے 10 دن منفرد انداز میں منائے جانے کی روایت رہی جو اب محض ایک تاریخ بن کر رہ گئی ہے۔

کیسے ختم ہوگئی میوات میں تعزیہ داری؟
کیسے ختم ہوگئی میوات میں تعزیہ داری؟
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 7:16 AM IST

آج سے 30،40 برس قبل میوات کے تقریباً 50 گاؤں میں تعزیہ نکالے جاتے تھے۔ دو سال پہلے تک تعزیہ داری کی یہ روایت صرف بچھور گاؤں تک سمٹ گئی اور اب بچھور گاؤں میں بھی تعزیہ نہیں نکالا جارہا ہے۔ کئی برس پہلے تعزیہ کو لے کر تنازع ہوا اور پھر تعزیہ نکالنا بند کر دیا گیا۔

میوات سے کیسے ختم ہو گئی تعزیہ کی روایت : خصوصی رپورٹ

تبلیغی جماعت سے میوات کا گہرا رشتہ رہا ہے۔ تبلیغی جماعت کے کارکنان اور علماء کرام نے اس رسم کو شریعت کے خلاف بتانا شروع کیا اور لوگ دھیرے دھیرے میلوں اور جلوس میں جانے سے احتراز کرنے لگے۔ جلوس میں بے پردگی اور ناچ گانے کا ہونا بھی ایک بڑی وجہ مانا گیا۔

اس طرح وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے لوگ دینی تعلیم سے آشنا ہوئے، میوات نے تعزیہ، ماتم جس سے ہبدا دینا کہا جاتا تھا، کا رواج ختم ہوتا گیا۔ محرم کے دس دنوں میں نوجوان پٹہ بازی یعنی لاٹھی چلانے کا ہنر دکھاتے تھے۔ بڑے بڑے میلے لگائے جانے اور مقابلہ آرائی شباب پر ہوتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.