ETV Bharat / state

' چین سرحد پر کشیدگی کی صورتحال سے آگاہ کرے حکومت'

مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے مشرقی علاقے میں موجود گلوان ویلی میں ان دنوں بھارت اور چین کے مابین کشیدگی جاری ہے۔

' چین سرحد پر کشیدگی کی صورتحال سے آگاہ کرے حکومت'
' چین سرحد پر کشیدگی کی صورتحال سے آگاہ کرے حکومت'
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 10:41 PM IST

کانگریس نے چین سرحد پر بھارتی علاقہ میں چینی فوج کی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وہاں کی حقیقی صورت حال سے ملک کو آگاہ کرنا چاہئے نیز اس معاملے پر عوام اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئے۔

کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ سکیورٹی ماہرین کا خیال ہے کہ
اگر چینی فوج نے سچ میں لداخ کے گلوان ویلی اور پیگینگ علاقہ میں قبضہ کیا ہے تو یہ ملک کی حفاظت کے لئے شدید بحران ہے کیونکہ اس راستے کے ذریعہ سرحد پر تعینات ہندوستانی فوج کے لئے رسد پہنچائی جاتی ہے اس لئے یہ علاقہ اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بتا ناچاہئے کہ کیا حقیقی معنوں میں سرحدی حصوں میں چین کی فوج نے دراندازی کی ہے اور اگر یہ خبر صحیح ہے تو حکومت کو اس بارے میں ملک کو حقیقت سے آگاہ کرنا چاہئے۔

کانگریس رہنما نے نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پرکہا کہ یہ تنازعہ سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے اور انہیں امید ہے حکومت اس مسئلے کا حل نکالے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.