امانت اللہ خان نے ہفتہ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'آج طاہر حسین صرف اس بات کی سزا کاٹ رہے ہیں کہ وہ ایک مسلمان ہے۔ شاید آج بھارت میں سب سے بڑا گناہ مسلم ہونا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ ثابت کر دیا جائے کہ دہلی میں تشدد طاہر حسین نے کرائے ہیں'۔
شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کے مسئلے پر گزشتہ ہفتے شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں تشدد ہوئے تھے جس میں 53 افراد ہلاک ہوئے۔
عآپ کے نہرو وہار وارڈ سے معطل کونسلر طاہر حسین کو ان تشدد کے سلسلے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جمعرات کو گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت سات دن کی پولیس حراست میں ہیں۔