دہلی: ڈاکٹر سید احمد خاں کے سبکدوشی پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ کے تمام ڈاکٹرز نے ڈاکٹر سید احمد خاں کے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ ڈاکٹر خان ایک متقی شخصیت کے مالک ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مریض دور دراز سے ان کی تلاش میں آتے تھے۔ یو ایم سی میں ریسرچ آفیسر ڈاکٹر تمنا نازلی نے بتایا کہ ڈاکٹر سید احمد خان نے اپنی 30 سالہ سروس کے دوران نہ صرف ایک ڈاکٹر کے طور پر بلکہ ایک سماجی کارکن کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
سی سی آر ایس سدھا میں ریسرچ آفیسر ڈاکٹر بی اکیلہ نے ڈاکٹر خان کے ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ایک خاندان کی طرح مل کر کام کیا۔ ڈاکٹر سید احمد خان Syed Ahmed Khan Assistant Director of Safdarjung Hospital نے ہم سب کی ہمیشہ والد کی طرح رہنمائی کی۔
دوسری جانب اپنی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر خان نے کہا کہ ہم سب کو اس طرح کام کرنا چاہیے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے۔ یہ ہماری پہلی کوشش ہونی چاہیے تاکہ مریض ہم ڈاکٹروں سے مکمل فائدہ حاصل کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Jamia Hamdard Students Succeed in UPSC: جامعہ ہمدرد کے چھ طلبا یوپی ایس سی سول سروسز میں کامیاب