نئی دہلی: معذور افراد کو تمام مقامات تک بہ آسانی آمد و رفت کے سامان اور رسائی دلانے میں سوئم(SVAYAM) کلیدی رول ادا کر رہا ہے۔ پیرالمپک کھلاڑیوں کی نقل و حرکت آسان بنانے کے لئے بھی سوئم کی شراکت داری رہی ہے، جس سے کھلاڑیوں نے تاریخ ساز کارنامہ انجام دیے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تنظیم کی بانی اسمنو جندل نے کہا کہ اگر انسان کو قابل رسائی اور آرام دہ ماحول دو تو انسان کسی بھی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔
سوئم سنہ 2007 سے شہری ہوابازی کی وزارت کے ساتھ کام کر رہا ہے اور اس تنظیم نے اب تک بہت سے ہوائی اڈوں کو معزور افراد کے لئے قابل رسائی بنایا ہے۔ سوئم نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر جیٹ ایئر ویز، ایئر انڈیا، ایس اے ٹی ایس، کورین ایئرلائنز، جاپان ایئر لائنز، امریکن ایئرلائنز، اسپائس جیٹ سمیت دیگر ہوائی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ملازمین کی خدمات حاصل کر کے معذور افراد کی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا اور تربیت بھی دی۔
اس رضاکارانہ تنظیم نے چانکیاپوری میں واقع اشوکا ہوٹل کو مکمل طور پر قابل رسائی بنانے میں مدد کی اور 11 کمروں کو ان کھلاڑیوں کے لیے مکمل طور پر موزوں بنا دیا جنہیں جسمانی طور پر چلنے میں دشواری تھی۔
یہ پیرالمپکس کے کھلاڑیوں کے رہنے کے لیے ایک بہترین جگہ ثابت ہوئی۔ آنے اور جانے کے دوران کھلاڑیوں کو مکمل سہولیات فراہم کی گئیں۔
سوئم اسمنو جندل چیریٹیبل ٹرسٹ کی ایک پہل ہے، جو برس 2000 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ تنظیم غیر منافع بخش قابل رسائی کے میدان میں کام کر رہی ہے، جس کا بنیادی مقصد ایک ایسی دنیا بنانا ہے، جہاں لوگوں کے لیے خاص طور پر معذور افراد کے لیے کوئی رکاوٹیں نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پیرالمپکس کھلاڑیوں کے لیے سوئم کا قابلِ ستائش اقدام
آگاہی کے ساتھ ساتھ یہ تنظیم جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے قابل رسائی ماحول قائم کرنے کے ذرائع بھی فراہم کرتی ہے۔ ابھی دہلی میں ویکسینیشن مہم جاری ہے، جس کے تحت معزور افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔