ETV Bharat / state

اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر مشتبہ بنگلہ دیشی شہری گرفتار

گزشتہ کچھ دنوں میں مہاراشٹر اے ٹی ایس کی ٹیم نے تین مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ شدت پسندوں سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔

مشتبہ بنگلہ دیشی شہری گرفتار
مشتبہ بنگلہ دیشی شہری گرفتار
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 8:38 AM IST

مہاراشٹر انسداد دہشت گردی اسکواڈ ٹیم (اے ٹی ایس) نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کیا ہے، جس کی شناخت ارشاد شہاب الدین شیخ کےطور پر ہوئی ہے۔یہ بنگلہ دیش کے ضلع نوخالی کا ساکن بتایا جارہا ہے ۔

اے ٹی ایس نے اسے اس وقت گرفتار کیا جب وہ شارجہ سے دہلی واپس آیا تھا۔ اے ٹی ایس نے اسے فرضی بھارتی پاسپورٹ پر غیر ملکی سفر کرنے کی اطلاع پر گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں مہاراشٹر اے ٹی ایس نے تین مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ شدت پسندوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران جب اے ٹی ایس کو ارشاد سے متعلق خبر موصول ہوئی اے ٹی ایس دہلی ایئر پورٹ پہنچ کر اسے گرفتار کر کے ممبئی لے گئی۔

پوچھ گچھ کے دوران ارشاد سے پہلے سے گرفتار شدہ شدت پسندوں کے متعلق اور شارجہ آمدو رفت کے متعلق سوالات کئے گئے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں نہیں ہواہے کہ ارشاد کا تعلق شدت پسندوں سے ہے یا نہیں؟

مزید پڑھیں:این آئی اے نے گرفتار تین بنگلہ دیشی شہریوں سے پوچھ تاچھ کی

اے ٹی ایس نے ارشاد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا ، جہاں سے اسے 8 اکتوبر تک اے ٹی ایس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق اسے غیر قانونی سرگرمیوں کے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.