ملک کا اگلا الیکشن کمیشن سشیل چندرا کا بننا طیے ہوگیا ہے۔ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس بارے میں کسی بھی وقت سرکلر جاری ہو سکتا ہے۔ چندرا 13 اپریل کو عہدہ سنبھالیں گے۔فی الحال سی ای سی سنیل اروڑا یہ ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ چندرا کو لوک سبھا انتخاب سے پہلے 14 فروری 2019 کو الیکشن کمشنر مقرر کیا تھا۔ وہ 14 مئی 2022 کو اپنے اس نئے عہدے سے آزاد ہوں گے۔
چندرا کی قیادت میں الیکشن کمیشن گووا، منی پور، اتراکھنڈ، پنجاب اور اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کرائیں گے۔ گووا، منی پور، اتراکھنڈ اور پنجاب اسمبلی کا مدت اگلے سال مارچ کے مختلف تاریخوں میں پورا ہورہا ہے۔
اترپردیش اسمبلی کی مدت اگلے سال 14 مئی کو پورا ہورہی ہے۔
الیکشن کمیشن میں عہدہ سنبھالنے سے پہلے چندرا مرکزی انکم ٹیکس بورڈ کے صدر تھے۔