مرکزی وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر تین مئی کو ملک گیر لاک ڈاؤن ختم ہوجائے، تب بھی انفلوئنزا جیسی بیماری (آئی ایل آئی) اور سانس لینے میں شدید درد سے متعلق بیماری (ایس اے آر آئی) کے مریضوں کی خصوصی نگرانی جاری رہے گی۔
وزارت صحت نے بھارت میں لاک ڈوان کے بعد بھی کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے بڑے پھیلائو پر قابو پانے کے لئے بہتر حکمت عملی اور رہنما اصول تیار کیے ہیں۔
رہنما ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مابعد لاک ڈوان بڑے پیمانے پر وبا کے پھیلنے کو روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں قرنطینہ مراکز کو بھی برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق لاک ڈوان کے بعد بھی کسی بھی قصبے یا شہر میں یہ وبا پھیل سکتی ہے۔
اس رہنما خطوط میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ ریاستی حکومت اس امر کو یقینی بنائے کہ متاثرہ علاقوں میں خصوصی دیکھ بھال کی جائے اور ڈاکٹرز، نرسیز، معاون عملہ اور غیر صحت کے شعبے کو مستحکم کرنے کے لئے مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی ہدایت ہے کہ ہاٹ اسپاٹ اور کنٹینمنٹ والے علاقوں میں تمام آئی ایل آئی اور ایس اے آر آئی مریضوں کو کووڈ 19 ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔
بتادیں کہ اس وقت ملک بھر میں 170 ہاٹ اسپاٹ اور 207 نان ہاٹ اسپاٹ زونز ہیں۔