ETV Bharat / state

چنميانند کی ضمانت کے خلاف متاثرہ کی عرضی - سابق مرکزی وزیر چنميانند کو ضمانت

جنسی زیادتی کے ملزم اور سابق مرکزی وزیر کے ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے خلاف متاثرہ نے ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

چنميانند کی ضمانت کے خلاف متاثرہ کی عرضی

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 6:34 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:44 PM IST

دارالحکومت دہلی میں قانون کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم سابق مرکزی وزیر چنميانند کو ملنے والی الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی کو متاثرہ نے سپریم کورٹ میں آج چیلنج کیا، جس کی سماعت 24 فروری کو ہوگی۔

سینیئر وکیل کولن گونسالویس نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بینچ کو بتایا کہ چنميانند رواں مہینے کے آغاز میں ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے ہائی کورٹ کے حکم کو اس درخواست میں چیلنج کیا ہے، اور کہا کہ اس پر فوری سماعت کی جانی چاہیے۔

بینچ نے کہا کہ عرضی کی فہرست بند کرنے کے بارے میں وہ اگلے ہفتے غور وخوض کرے گی۔

یاد رہے کہ چنميانند کو گذشتہ برس 20 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کا ٹرسٹ شاہ جہاں پور لاء کالج چلاتا ہے، جس میں متاثرہ پڑھتی تھی۔

خیال رہے کہ چنمياند نے مبینہ طور پر متاثرہ کے ساتھ بدفعلی کی تھی، لاء کی 23 برسی طالبہ نے جنسی تشدد کا الزام لگاتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی، اس کے بعد گذشتہ برس اگست میں کچھ دن تک اس کا کوئی سراغ نہیں لگ رہا تھا جس کے بعد عدالت نے اس معاملے میں دخل دیا تھا۔

عدالت کی ہدایت پر قائم اترپردیش پولیس کے خصوصی تفتیشی ٹیم نے چنمياند کو گرفتار کیا تھا، جبکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے تین فروری کو انہیں ضمانت دے دی تھی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.