مدراس ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کیس کے سات قصورواروں کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے ان میں سے ایک نلنی کی پیرول کی عرضی میں توسیع کرنے سے عدالت نے انکار کردیا۔
جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس آرایم ٹی ٹیکا رمن پر مشتمل بنچ نے پیرول میں توسیع کرنے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ نلنی نے اپنی بیٹی کی شادی کے انتظامات کے لیے پیرول میں 15 اکتوبر تک توسیع کرنے کی عرضی کی تھی۔
نلنی کو قبل ازیں 25 جولائی کو ایک مہینہ کے پیرول کی منظوری ملی تھی جس میں 22 اگست کو تین ہفتوں کی توسیع کی گئی، چوں کہ پیرول کی توسیع شدہ مدت 19 ستمبر کو ختم ہورہی ہے اسی لیے نلنی نے اس میں 15 اکتوبر تک توسیع کے لیے عرضی پیش کی تھی۔ اس کی عرضی کو نامنظور کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ ہم پہلے ہی مناسب عرضی منظور کرچکے ہیں اوراس میں مزید توسیع نہیں کی جاسکتی۔
بنچ کی تجویز پر نلنی کے وکیل ایم رادھاکرشنن نے عرضی سے دستبرداری اختیار کرلی جس کے بعد اسے دستبردار کردہ کی حیثیت سے مسترد کردیا۔