چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی والی دو رکنی بینچ نے ریاستی حکومتوں کو اعلی اختیارات والی کمیٹی قائم کرنے کو کہا ہے، جو یہ طے کرے گی کہ کس قسم کے مجرموں کو یا مقدموں کے تحت پیرول یا عبوری ضمانت دی جا سکتی ہے ۔
بینچ نے تمام ریاستوں کی طرف سے داخل حلف نامے پر غور کرنے اور نیائے متر سینئر وکیل دشینت دبے اور سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی تجاویز کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ عدالت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کی طبی امداد کے لیے از خود نوٹس لے کر سماعت شروع کی ہے۔