ETV Bharat / state

SC Grants AAP Leader Satyendar Jain سپریم کورٹ نے صحت کی بنیاد پر ستیندر جین کو چھ ہفتوں کیلئے ضمانت دی

عام آد می پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق وزیر صحت ستیندر جین کی طبیعت خراب ہے۔ ان دنوں وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی خراب صحت کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے انہیں چھ ہفتوں کے لئے ضمانت دی ہے۔

ستیندر جین
ستیندر جین
author img

By

Published : May 26, 2023, 12:37 PM IST

دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو صحت کی بنیاد پر کچھ شرائط کے ساتھ 6 ہفتوں یعنی 42 دنوں کے لیے ضمانت دی ہے۔ جین طویل عرصے سے بیمار ہیں اور انہیں گزشتہ دو دنوں میں دو بار ہسپتال لانا پڑا ہے۔ وہ ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہیں کل صبح تہاڑ جیل کے باتھ روم میں گرنے کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔ایک ہفتے میں یہ دوسرا موقع تھا کہ جین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جانا پڑا۔ جیل حکام کے مطابق، پیر کو، صفدر جنگ ہسپتال میں ستیند جین کی ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کے لیے معائنہ کیا گیا جو اس سے قبل جیل کے باتھ روم میں ا گرنے سے پڑا تھا۔

عام آدمی پارٹی کے لیڈر گزشتہ سال مئی میں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ گرفتاری کے بعد سے تہاڑ جیل میں ہیں۔ جانچ ایجنسی نے ستیندر جین پر شیل کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی فنڈز سے زمین خریدنے کا الزام لگایا ہے۔ دہلی کے سابق وزیر نے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سیاسی طور پر محرک تھے۔

مزید پڑھیں: Satyendar Jain in Hospital ستیندر جین کی حالت بگڑ گئی، آکسیجن سپورٹ پر رکھے گئے

ستیندجین دہلی کے کیجریوال حکومت کی کابینہ کے ایک اہم رکن تھے اور صحت، گھر اور شہری ترقی سمیت کئی محکموں پر فائز تھے۔ انہوں نے جیل میں رہتے ہوئے اس سال جنوری میں اپنے وزارتی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ گذشتہ 360 دنوں سے جیل میں بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.