ETV Bharat / state

قومی سلامتی قانون کے خلاف سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار - سپریم کورٹ کا دہلی میں این ایس اے نافذ کئے جانے کے خلاف عرضی کی سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے قومی دارالحکومت دہلی میں قومی سلامتی قانون کے نفاذ کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
author img

By

Published : Jan 24, 2020, 5:59 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 6:32 AM IST

جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بنرجی کی بنچ نے منوہر لال شرما کی جانب سے دائر کی گئی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

جسٹس مشرا نے کہا کہ ’’یہ قانون کے نفاذ کا معاملہ ہے اور ہم دہلی میں نافذ قومی سلامتی قانون کو ہٹانے کے سلسلے میں حکومت کو کسی طرح کا حکم نہیں دے سکتے۔‘‘

دہلی کے لفٹننٹ گورنر انل بیجل کی جانب سے جاریہ ماہ ایک نوٹیفیکیشن جاری کرکے قومی سلامتی قانون کے تحت دہلی پولس کمشنر کو کسی شخص کو حراست میں لینے کا اختیار دیا تھا۔

قومی سلامتی قانون کے تحت کسی بھی شخص کو شک کی بنیاد حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

دہلی کے لفٹننٹ گورنر نے 19 جنوری سے 18 اپریل تک اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قومی سلامتی قانون 1980 کی دفعہ تین کی ذیلی دفعہ کو دہلی میں نافذ کردیا ہے جس کے تحت دہلی پولیس کمشنر کو کسی بھی شخص کو حراست میں لینے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 6:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.