ETV Bharat / state

پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات خاتون کانسٹیبل کی خودکشی - خود کشی

پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والی خاتون کی شناخت سنگیتا (24 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی پوسٹنگ پولیس کانسٹیبل کے طورپر ہوئی تھی۔ وہ پالم تھانے کے علاقہ میں رہتی تھیں۔

خودکشی
خودکشی
author img

By

Published : Aug 5, 2021, 6:49 AM IST

دارالحکومت دہلی کے جنوبی مغربی ضلع کے پالم تھانہ علاقے میں رہنے والی ایک خاتون کانسٹیبل نے بدھ کے روز خودکشی کرلی۔ خودکشی کے بعد پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔ تحقیقات کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے دین دیال اپادھیائے اسپتال بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت سنگیتا (24 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ ۔وہ پالم تھانے کے علاقہ کے ایک مکان میں رہتی تھی

سنگیتا کو 2018 میں دہلی پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں بعد وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی تھیں۔

مزید پڑ ھیں:خودکشی کرنے کے خیالات کو کیسے تبدیل کیا جاسکتا ہے، ماہر نفسیات سے خصوصی بات چیت

فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ تادمِ تحریر خودکشی کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.