گزشتہ سال جولائی میں قومی دارالحکومت دہلی میں 14.2 کلو والا ایل پی جی سلنڈر کی مارکیٹ قیمت یعنی غیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 637 روپے تھی جو اب گھٹ کر 594 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے باوجود اس عرصے کے دوران سبسڈی والا سلنڈر 100 روپے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 494.35 روپے سے بڑھ کر 594 روپے ہوگئی۔
حکومت کی جانب سے سبسڈی میں بار بار کٹوتی کی وجہ سے اس سال مئی سے سبسڈی اور غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر ایک جیسے ہوگئے ہیں۔
اس سال مئی، جون اور جولائی میں صارفین کو کوئی سبسڈی نہیں ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کے دوران چکن بریانی کے 5.5 لاکھ آرڈر ملے: سوئیگی
مودی سرکار کی پہلی مدت کے دوران یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ حکومت آہستہ آہستہ ایل پی جی سلنڈروں پر سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، لیکن پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان سے جب بھی اس سلسلے میں پوچھا گیا تووہ ہر بار اس کا انکار کرتے رہے۔