ETV Bharat / state

خواتین کے ساتھ فحش حرکت کرنے والا ایس آئی برخاست - dehli police

خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے سب انسپکٹر پونت اگروال کی گرفتاری کے بعد اب پولیس کمشنر کے حکم پر ملزم کو دہلی پولیس سے برخاست کردیا گیا ہے۔

خواتین کے ساتھ فحش حرکت کرنے والا ایس آئی برخاست

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 10:55 AM IST

دارالحکومت دہلی کے دوارکا علاقے میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے سب انسپکٹر پونت اگروال کے خلاف دہلی پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی گئی ہے۔

دہلی پولیس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی کہ کمشنر کے حکم پر پونت اگروال کو دہلی پولیس سے برخاست کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دوارکا علاقے میں گزشتہ 17 تا 20 اکتوبر کے درمیان ایک نابالغ سمیت پانچ لڑکیوں کے ساتھ کار میں سوار شخص نے بدسلوکی تھی۔ اس نے ان کے ساتھ فحش حرکتیں کی، جس کے بعد 4 افراد نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

خواتین کے ساتھ فحش حرکت کرنے والا ایس آئی برخاست

اس معاملے کو لے کر دوارکا پولیس کافی دباؤ میں تھی، کیوں کہ ایسی واردات میں لگاتار ہورہی تھی، پولیس کی ٹیم ملزم کی تلاشی میں تھی۔

پولیس ٹیم نے 200 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے، آخر کار سینچر کو ملزم کو گرفتار کرلیا ، جانچ میں معلوم ہوا کہ وہ دہلی پولیس کا کانسٹبل کا سب انسپکٹر پونت اگروال ہے، جو اسپیشل سیل میں تعینات ہے، گرفتار کرکے اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

اس معاملے سے متعلق ایک متاثرہ نے فیسبک پر ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں اس سے اس معاملے کا ذکر کیا تھا، اس نے بتایا تھا کہ کیسے اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں بے خوف ہو کر ملزم گھوم رہا تھا، اس کے بعد سے دہلی پولیس پر اس کے خلاف ایکشن لینے کا دباؤ تھا۔

تمام کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پیر کو ملزم سب انسپکٹر پونت اگروال کو برخاست کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایک مضبوط چارج شیٹ ملزم کے خلاف داخل کی جائےگی، اور یہ کوشش کی جائے گی کہ اسے سخت سے سخت سزا ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.