ETV Bharat / state

دو الگ ویکسین لینے والوں پر آئی سی ایم آر کا مطالعہ - آئی سی ایم آر کے مطالعہ

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے اپنے مطالعے میں انکشاف کیا ہے کہ کوویڈ ویکسینیشن پروگرام کی 2 اہم ویکسین ’کوویکسین اور کووی شیلڈ ویکسین‘ کے امتزاج سے متعلق 18 افراد پر کئے گئے تجربہ کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں جب کہ یہ عمل محفوظ بھی رہا ہے۔

دو الگ ویکسین لینے والوں پر آئی سی ایم آر کا مطالعہ

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 10:07 PM IST

آئی سی ایم آر کے مطالعہ کے مطابق اڈینو وائرس ویکٹر پلیٹ فارم پر مبنی ویکسین کا امتزاج نہ صرف محفوظ رہا بلکہ بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ آئی سی ایم آر نے اپنے مطالبہ میں ان افراد کے حفاظتی اور مدافعتی پروفائل کا موازنہ کیا جنہوں نے کوویکسین یا کووی شیلڈ حاصل کیا جبکہ اس کے بہتر نتائج دیکھے گئے۔

دو الگ ویکسین لینے والوں پر آئی سی ایم آر کا مطالعہ
دو الگ ویکسین لینے والوں پر آئی سی ایم آر کا مطالعہ

اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد پر تحقیق کی گئی جنہوں نے نادانستہ طور پر پہلی ویکسین کووی شیلڈ لی اور 6 ہفتے وقفہ کے بعد دوسری خوراک کے طور پر کوویکسین کا ٹیکہ لیا۔ آئی سی ایم آر میں ایپیڈیمولوجی اور کمیونیکیبل ڈیزیز شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر سمیرن پانڈا نے بتایا کہ یہ ایک قدرتی تجربہ تھا۔ لوگوں نے نادانستہ طور پر دو مختلف خوراکیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی ایم آر نے ایسے افراد پر تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ لوگوں کی پریشانی اور ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ کو دور کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کی لاپرواہی سے ملک میں تیسری کورونا لہرآسکتی ہے: آئی سی ایم آر

ڈاکٹر پانڈا نے کہا کہ ایسے کل 18 افراد پر تحقیق کی گئی جن میں 11 مرد اور 7 خواتین شامل تھیں جب کہ ان کی اوسط عمر 62 برس تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.