دہلی: پرنسپل آر این دوبے نے اس الزام کی تردید کی اور اسے اپنے خلاف 'سیاست' قرار دیا۔ تھیٹر گروپ کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل کالج کے ایک اہلکار نے انہیں بتایا کہ ’الہام‘ نام انتظامیہ کے لیے قابل قبول نہیں ہے اور انہیں یہ نام تبدیل کرنا چاہیے۔ ایک طالب علم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کالج کے عہدیداروں نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس کے ممبران نام تبدیل کرنے پر راضی نہیں ہوئے تو وہ تھیٹر سوسائٹی کے فنڈز کو فریز کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شروع میں سوسائٹی کے ارکان اس کے خلاف تھے لیکن ہمیں کہا گیا کہ اگر نام تبدیل نہیں کیا گیا تو طلباء کی حاضری ریکارڈ نہیں کی جائے گی۔ اس سے طلباء خوفزدہ ہوگئے اور تھیٹر سوسائٹی کا نام بدلنے پر راضی ہوگئے۔ کالج کے ایک سابق طالب علم، جو تھیٹر سوسائٹی کے بانی ارکان میں سے ایک تھے، نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سوسائٹی کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہو۔ کالج کے عہدیداروں نے اس الزام کی تردید کی جب کہ آر این دوبے نے اسے اپنے خلاف 'سیاست' قرار دیا۔
پرنسپل نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی سے تھیٹر کا نام بدلنے کے لیے نہیں کہا۔ سوسائٹی کا نام بدلنے کا ایک مناسب طریقہ کار ہے اور یہ کرنے کے لیے وہ آزاد ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے خلاف ایک طرح کا سیاسی پروپگنڈہ ہے۔ علی فراز رضوی، جنہوں نے اس سال کالج مکمل کیا، انہوں نے کہا کہ میرے کچھ جونیئرز نے مجھے بتایا کہ انہوں نے غیر حاضری اور سوسائٹی کے فنڈز فریز ہونے کے خوف سے سوسائٹی کا نام تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں کالج کا طالب علم تھا تو ہمیں بھی ایسی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ میں ایک میٹنگ میں تھا جہاں پرنسپل نے ہم سے سوسائٹی کا نام تبدیل کرنے کو کہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
Urdu Neglected in 5 DU Colleges: 'متعصبانہ رویہ کی وجہ سے 5 کالجز سے اردو ختم ہوئی'