ETV Bharat / state

Online Games And Gambling آن لائن گیمز اور جوئے پر پابندی کے لیے سخت قوانین بنائے جائے: وشنو

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 3:50 PM IST

الیکٹرانکس اورانفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی کمار وشنو نے بدھ کو لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ 17 ریاستوں کے ذریعہ آن لائن گیمز اور جوئے کی نگرانی کی جارہی ہے۔ مرکزی حکومت اس سمت میں اقدامات کر رہی ہے۔ اور اس کے لیے ریاستوں کے ساتھ مل کر مرکزی سطح پر سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔ Strict Rules Should Be Made To Ban Online Games And Gambling

:آن لائن گیمز اور جوئے پر پابندی کے لیے سخت قوانین بنائے جائے: وشنو

نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے کہ آن لائن گیمز اور جوئے کا رجحان نوجوان نسل کے لیے خطرناک صورتحال پیدا کر رہا ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے مرکزی حکومت کو قانون بنانے کی ضرورت ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی کمار وشنو نے بدھ کو لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ 17 ریاستوں کے ذریعہ آن لائن گیمز اور جوئے کی نگرانی کی جارہی ہے۔ مرکزی حکومت اس سمت میں اقدامات کر رہی ہے۔ اور اس کے لیے ریاستوں کے ساتھ مل کر مرکزی سطح پر سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سمت میں تمام پارٹیوں کو لائن سے اوپر اٹھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے، مزید اس کو روکنے کے لیے کسی بھی طرح سخت قوانین بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اشتہارات پر مشاورت کا بھی انتظام ہے، تاکہ نوجوان معاشرے کے نامور افراد کی طرف سے فروغ دی جانے والی آن لائن گیمز سے متاثر نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:ADC tral Reviews Transmission Line work:بجلی ترسیلی نظام میں بہتری لائی جا رہی ہے، اے ڈی سی ترال

ممرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ایک قانون بنانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.