ETV Bharat / state

'دہلی میں سخت لاک ڈاؤن کے اعلان پر غور کیا جانا چاہئے' - دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر

دہلی ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی گئی ہے۔ یہ عرضی دہلی میں لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے دائر کی گئی ہے۔

'دہلی میں سخت لاک ڈاؤن کے اعلان پر غور کیا جانا چاہئے'

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 7:14 PM IST

دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر دہلی میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جائے۔ یہ درخواست ایڈوکیٹ مردل چکرورتی نے دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی حکومت نے خود ہی یہ مان لیا ہے کہ جون کے آخر تک دہلی میں کورونا کیسز ڈھائی لاکھ تک بڑھ جائیں گے اور جولائی کے آخر تک ساڑھے پانچ لاکھ ہوجائیں گے۔ ایسی صورتحال میں مرکزی حکومت کو دہلی میں سخت لاک ڈاؤن کے اعلان پر غور کرنا چاہئے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تفصیلی بلیو پرنٹ تیار کرنے کے لئے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پہلے لاک ڈاؤن کے دوران کورونا وائرس کا انفیکشن سست تھا۔ دہلی میں لوگوں کو نقل مکانی کرنے اور عوامی ٹرانسپورٹ ، مذہبی مقامات، مالز ، ریستوراں اور ہوٹلوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کے بعد کورونا کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں بیڈ، وینٹیلیٹروں، آئی سی یو وارڈز ، جانچ کی سہولیات کی کمی ہے۔ اگر کورونا انفیکشن مزید اضافہ ہوتا ہے تو صورتحال مزید خوفناک ہوجائے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں کورونا انفیکشن میں اضافے کے بعد صحت کا بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوگا۔ لہذا دہلی کی ترجیح مالی نہ ہوکر لوگوں کی صحت اور حفاظت ہونا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.