ETV Bharat / state

Corona Virus: 'کورونا دور کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے'

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 1:50 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن کی کمی سے جس طرح سے بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی ہے وہ ایک بڑا جرم ہے اور اس کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کی جانی چاہئے۔

کورونا دور کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے

راہل گاندھی نے منگل کے روز ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 'بی جے پی حکومت میں آکسیجن اور انسانیت دونوں کی شدید قلت ہے۔ اس خوفناک جرم کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔ دکھ کے اس ماحول میں مرنے والوں کے لواحقین سے میری ہمدردی۔'

پرینکا گاندھی واڈرا کا ٹویٹ
پرینکا گاندھی واڈرا کا ٹویٹ

دوسری طرف پرینکا گاندھی نے قبرستانوں و شمشان گھاٹوں اور کووڈ سے ہونے والی اموات کے سرکاری اعداد و شمار کے مابین فرق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا 'کووڈ کی وجہ سے ہوئی اموات کے بارے میں حکومت کے اعداد و شمار اور شمشانوں، قبرستانوں کے اعداد و شمار میں اتنا فرق کیوں؟ مودی حکومت نے اعداد و شمار کو بیداری پھیلانے اور کووڈ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کا ذریعہ بنانے کی بجائے پروپیگنڈا کرنے کا ذریعہ کیوں بنادیا؟۔'

پرینکا گاندھی واڈرا کا ٹویٹ
پرینکا گاندھی واڈرا کا ٹویٹ

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے ’ذمہ دار کون‘ اپنی مہم کے تحت حکومت کے متضاد بیانات کا حوالہ دیا۔

'وزیر اعظم: میں نے آکسیجن کی کمی نہیں ہونے دی۔'

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

'وزیر اعلیٰ: آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ۔ قلت کی افواہیں پھیلانے والوں کی جائداد ضبط ہوگی۔'

'وزیر: مریضوں کو ضرورت کے مطابق آکسیجن دیں۔ زیادہ آکسیجن نہ دیں۔'

'آگرہ ہسپتال: آکسیجن ختم تھی۔ 22 مریضوں کی آکسیجن بند کرکے موکڈرل کی۔ ذمہ دار کون؟'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.