ETV Bharat / state

'پٹاخوں کے استعمال اور فروخت پر سخت کارروائی کی جائے گی' - ایئر کوالٹی انڈیکس

دہلی پولیس کمشنر نے کہا کہ اگر عوام کو کہیں بھی پٹاخوں کی فروخت یا اس کے استعمال سے متعلق معلومات ملیں تو وہ پولیس کمانڈ سینٹر کو 112 پر اطلاع دیں اور انفورسمنٹ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر سخت کارروائی شروع کردیں گی۔

'پٹاخوں کے استعمال اور فروخت پر سخت کارروائی کی جائے گی'

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 11:10 AM IST

دہلی پولیس کمشنر ایس این شریواستو نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں پٹاخے پھوڑنے یا فروخت کرنے والے ہر شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دہلی پولیس کمشنر نے کہا 'آلودگی کے پیش نظر (دہلی میں) پٹاخوں کے استعمال یا فروخت پر پابندی عائد ہے۔ پٹاخے پھوڑنے یا فروخت کرنے والے ہر شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف علاقوں کا معائنہ کریں گی۔'

انہوں نے کہا 'جاری کردہ تمام لائسنس معطل کردیئے گئے ہیں۔ 30 نومبر تک پٹاخوں کی کوئی فروخت یا استعمال نہیں ہوسکتی۔ گشت کرنے والی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں بھی پٹاخوں کی فروخت یا استعمال ہو رہا ہو وہاں خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے۔'

دہلی پولیس کمشنر نے مزید کہا کہ اگر عوام کو کہیں بھی پٹاخوں کی فروخت یا اس کے استعمال سے متعلق معلومات ملیں تو وہ پولیس کمانڈ سینٹر کو 112 پر اطلاع دیں اور انفورسمنٹ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر سخت کارروائی شروع کردیں گی۔

واضح رہے کہ قومی دارالحکومت آلودگی سے دوچار ہے۔ یہاں کے مختلف مقامات پر ایئر کوالٹی انڈیکس 'شدید' زمرے میں ہے۔

دیوالی سے قبل متعدد ریاستوں اور یونین ٹیریٹری (یوٹی) کی حکومتوں نے پٹاخوں اور اس کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ قومی دارالحکومت میں پٹاخوں کی فروخت کے لئے جاری تمام لائسنس معطل کردیئے گئے ہیں اور نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کی ہدایت پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.