صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 49 سے 55 روپے فی کلو کی شرح سے پیاز کی خریداری کی جا رہی ہے اور ریاستوں کو اسی قیمت پر پیاز دستیاب کرایا جائے گا۔ نقل و حمل پر جو رقم خرچ کی جائے گی اس کو مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔ دہلی میں ’سپھل‘، ’کیندریہ بھنڈار‘ اور ’نیفیڈ‘ کے ذریعہ صارفین کو پیاز دستیاب کرایا جائے گا۔
پاسوان نے کہا کہ اس بار دیر سے پیاز لگانے اور خریف کے دوران بارش ہونے سے مہاراشٹر، کرناٹک اور مدھیہ پردیش میں پیاز کی فصل کو زبردست نقصان ہوا جس سے اس کی پیداوار میں 25 فیصد کی کمی آنے کا امکان ہے۔
گزشتہ برس جنوری میں اس وقت تک پیاز کی پیداوار 13.80 ملین ٹن ہوئی تھی جبکہ اس بار 9.25 لاکھ ٹن ہوئی ہے۔ فروری تک 22.62 لاکھ ٹن پیاز کی پیداوار کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں یومیہ 67000 ٹن پیاز کی مانگ ہے اور حکومت اس ضرورت کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔