حج بیت اللہ کے لئے آج قرعہ اندازی کا آغاز دارالحکومت دہلی سے ہو گیا ہے جسے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔مرکز سے قرعہ اندازی سے متعلق فہرست آنی شروع ہو گئی ہے،ان فہرستوں کو ریاستی حج کمیٹی کی سائٹ پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، جن لوگوں نے قرعہ اندازی کے ذریعے حج پر جانے کے لیے فارم بھرے تھے، ان کے نام ریاست کے مطابق آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جسے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔
ابھی تک 19 ریاستوں سے متعلق اطلاعات حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں، جبکہ دہلی، جموں و کشمیر سمیت کئی ریاستوں کی اطلاع ابھی تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کی گئی ہیں۔بتایاجارہا ہے کہ جلد ہی انہیں بھی اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔ اب تک جن ریاستوں کے تعلق سے تفصیلات حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹ پر اپ ڈیٹ کی گئی ہے ان ریاستوں میں آسام، آندھرا پردیش، انڈمان اینڈ نیکوبار آئ لینڈ، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دمن اینڈ دیو، دادر اینڈ ناگر حویلی، گوا، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، لکشدیپ، منی پور، پوڈوچیری، پنجاب تریپورہ، مغربی بنگال لداخ، ہریانہ کے نام شامل ہے۔وہیں مدھیہ پردیش،مہاراشٹر، اتر پردیش، جموں اینڈ کشمیر، راجستھان گجرات وغیرہ کے نام ابھی تک ک اپڈیٹ نہیں کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس بار حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ کیا جانے والی قرعہ اندازی ممبئی کے بجائے دہلی سے کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے تمام تفصیلات سامنے نہیں آ پا رہی ہیں۔رواں برس کی قرعہ اندازی نئے طریقے سے کی جا رہی ہے۔ ایسے افراد جنہوں نے رواں برس کے حج کے لئے درخواست جمع کی ہیں وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی ریاست کا پیج آن کر وہاں سے سے قرعہ اندازی سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Bihar Haj Committee بہار حج کمیٹی حجاج کرام کے استقبال کے لئے تیار : الحاج عبدا لحق