مغربی ضلع کے انسپکٹر کی نگرانی میں یہاں سینیٹائزیشن کو کیا جائے گا اور کنٹرول روم پانچ دن تک بند رہے گا۔
مغربی دہلی کے وائرلیس کنٹرول روم میں تعینات عملے کے 7 ارکان نے چار روز قبل ٹسٹ کرایا تھا جس کے بعد اب عملے کے تمام ارکان کے نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے۔
کنٹرول روم کے تمام عملہ کو پانچ دنوں کےلیے گھر پر ہی کورنٹائن کردیا گیا جبکہ شالیمار باغ کے ڈیوٹی آفیسر روزانہ انکی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کریں گے۔
دہلی میں ضلعی سطح پر 15 کنٹرول روم کام کر رہے ہیں جبکہ ہر ضلع کے لیے ایک کنٹرول روم ہے۔ ہر کنٹرول روم میں ایک شفٹ کے دوران سات ارکان پر مشتمل عملہ تعینات رہتا ہے اور یہ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔