دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں کے کے ایف آئی 2021 سپرلیگ کھو کھو چیمپیئن شپ کا کل فائنل میچ کھیلا گیا۔جس میں میں پہاڑی بلاز ٹیم نے پینتھرس پر سات پوائنٹس سے جیت درج کرکے چیمپیئن شپ کا اعزاز حاصل کیا۔
اس دوران اسٹیج پر متعدد مہمان خصوصی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں تمام انعامات تقسیم کئے، کہنے کو تو یہ ایک اسپورٹس ایونٹس تھا، لیکن اسٹیج پر موجود تمام مہمان خصوصی یا انعامات تقسیم کرنے والے شخصیات سبھی بی جے پی اور آر ایس ایس کے عہدہ دار اور ذمہ دار تھے۔
اسٹیج پر موجود لوگوں کو دیکھ کر ایسا ظاہر نہیں ہورہا تھا کہ یہ ایونٹ کسی سپرلیگ چیمپئن شپ کا ہے بلکہ یہ کسی سیاسی پارٹی کا اسٹیج ظاہر ہورہا تھا۔
اس موقع پر آر ایس ایس کے سہ سمپرک پرمکھ رام لال، بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی، بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ وجئے گوئل نے کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے جو کھیل کے اعتبار سے مناسب نہیں تھا۔