ETV Bharat / state

Spiritual Virtues of Ramadan: رمضان المبارک عالم اسلام کے لئے فضیلت کا مہینہ

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 8:35 PM IST

رمضان المبارک عالم اسلام کے لیے بابرکت مہینہ ہے Spiritual Virtues of Ramadan 'اسی مہینے میں قرآن پاک نازل ہوا تھا جو انسانوں کی ہدایت کا اولین سر چشمہ ہے۔

رمضان المبارک عالم اسلام کے لئے فضیلت کا مہینہ

دہلی: رمضان کی آمد عنقریب ہونے والی ہے عالم اسلام ایک بار پھر سے رمضان المبارک کے نورانی مہینے سے فیضیاب ہونے والے ہیں۔ اس مہینے میں اللہ کا کرم اور اس کا فضل عنوان بدل بدل کر انسانوں پرنازل Ramadan is the month of virtues ہوتا ہے۔

رمضان المبارک کے حوالے سے معروف عالم دین اور جمعیت خیر امت کے جنرل سکریٹری مولانا سجاد کریم ندوی رمضان کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتاتے ہیں کہ 'رمضان المبار کی آمد کے قبل شعبان المعظم سے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ رمضان کی تیاریاں شروع کردیتے تھے اور روزے رکھتے تھے۔ شعبان المعظم کے آخری ایام میں صحابہ کرام کو جمع کرکے رمضان کی فضیلت، اہمیت اور اس کی افادیت Ramadan is the month of virtues بتاتے تھے۔

ویڈیو

رمضان کی پہلی فضیلت

مولانا سجاد کریم ندوی نے رمضان کی فضیلت کے حوالے سے بتاتے ہیں کہ 'اسی مہینے میں قرآن پاک نازل ہوا تھا جو کہ ہمارے خالق و مالک کا کلام ہے اور انسانوں کی ہدایت کا اولین سر چشمہ ہے، دوسری فضیلت یہ ہے کہ اسی مہینے میں شب قدر کی وہ طاق راتیں ہوتی ہیں جن کے اندر اس مبارک رات کو تلاش کرنے کا حکم ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہیں۔

تینوں عشروں کی فضیلت

تینوں عشروں کی خصوصیات مختلف ہیں۔ جہاں پہلا عشرہ رحمتوں کا ہے تو دوسرا مغفرت کا اور تیسرا جہنم سے نجات کا، یہ تین ایسے بنیادی پہلو ہیں جن سے ایک مسلمان کی دنیا اور آخرت دونوں سنور سکتی ہے۔

روزہ کن لوگوں پر فرض ہے۔

روزہ ہر عاقل بالغ مسلمان مردوعورت پر فرض ہے بشرطیکہ وہ اس کی سکت رکھتے ہوں جو سکت نہیں رکھتے ان پر روزہ فرض نہیں یے۔ مثلا کوئی اخیر عمر کو پہنچ گیا ہو اور روزہ رکھ پانا ان کے قوت برداشت باہر سے ہو یا کوئی بیمار ہو اور اسکا ماہر معالج اسے روزہ رکھنے سے منع کرے توان دونو صورتوں میں ایک روزے کے بدلے ایک مسکین کے دو وقت کا کھانا یا اس کی قیمت کسی مسکین کو ادا کرنی ہوگی۔

مفتی شمس تبریز قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبندنے رمضان کے حوالے سے کہا کہ ' پندرہ رشعبان سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو ابر شروع ہوتاہے وہ پورے رمضان جاری رہتاہے، اللہ کے نبی نے شعبان کو اپنا مہینہ جبکہ رمضان کو اللہ کا مہینہ قرار دیا۔

ویڈیو

مولانا نے کہاکہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطاکردہ عظیم نعمت ہے۔ اس ماہ مبارک میں ایسی راتیں بھی ہیں جس کی عبادات ہزاروں سال کی عبادات سے افضل ہے، یہ قرآن کا مہینہ ہے اور بڑی فضیلت کا مہینہ ہے، یہ گناہوں کی بخشش کا مہینہ ہے۔ یہ رحمت و برکت اور جہنم سے خلاصی کا مہینہ ہے، مسلمانوں کو اس مہینہ کا استقبال کرنے لئے تیار رہنا چاہے،

مزید پڑھیں:

وہیں دارالعلوم دیوبند کے میڈیا ترجمان اشرف عثمانی نے رمضان پر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ مہینہ تمام مہینوں کا سردار ہے، اور ماہ مبارک میں اللہ نوافل کا ثواب فرائض کے برابر کردیتا ہے جبکہ فرائض کا ثواب ستر گناّ بڑھا دیتاہے، اسلامی تعلیمات کے مطابق شعبان سے ہی رمضان کے استقبال کی تیاریوں کا حکم ہے، اسلئے ہمیں اس کا خیال رکھنا چاہئے اور شعبان سے ہی رمضان کا استقبال کا اہتمام کیا جانا چاہئے۔

ویڈیو

اس مہینے میں مسلمانوں کو کثرت سے قرآن پڑھنا اور عبادت کرنا چاہئے یہ بارہ مہینوں کا سردار ہے۔ اس ماہ کا ایک روزہ چھوڑنا پورے سال کے روزہ رکھنے کے باوجود بھی اس کی برکت حاصل نہیں ہوسکتی Spiritual Virtues of Ramadan ہے۔

رمضان کے حوالے سے شاہین باغ میں فیڈنگ ہنگری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ایک پروگرام میں مولانا فخر الدین اور مولانا عبدالحمید فلاحی ندوی نے رمضان المبارک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں قرآن میں مساکین کی داد رسی اور ان کو کھانا کھلانے کاحکم دیا گیا ہے۔ لیکن ہمارے اوپر اس کا اثر کیوں نہیں ہوتا۔ ہمارے بازوں میں مسکین غریب بغیر کھانا کھائے سورہا ہوتا ہے اور ہم اپنے گھر میں پیٹ بھر کھاکر سورہے ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.