ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: اردو اداروں کے لیے بجٹ کا درد سر - دہلی اردو اکادمی

مارچ اور اپریل کے مہینے اردو کے سرکاری و نیم سرکاری اداروں (اردو کونسل، دہلی اردو اکادمی، غالب انسٹی ٹیوٹ وغیرہ) کے لیے مصروف ترین ہوتے ہیں۔

لاک ڈاؤن: اردو اداروں کے لیے بجٹ کا درد سر

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 4:04 PM IST

عام طور پر بڑے بڑے پروگرام انہی دو مہینوں کے اندر منعقد کرائے جاتے ہیں لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے اب وہ تمام پروگرام منسوخ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اب ان اداروں کو نیا درد سر لاحق ہوگیا ہے کہ ان پروگراموں کے لیے مختص بجٹ کا کیا ہوگا؟

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان خود پروگرام انعقاد کراتی ہے اس کے علاوہ ضلعی سطح کے سمینار کے لیے 37500 ، ریاستی سطح کے سمینار کے لیے 75000، قومی سطح کے سمینار کے لیے 150000 اور بین الاقوامی سطح کے سمینار کے لیے 450000 روپے کی مدد فراہم کرتی ہے۔

سنہ 2018-19 کی رپورٹ کے مطابق صرف ایک سال میں کونسل نے 142 سمینار اور 56 لیکچر منعقد کرانے میں مالی امداد فراہم کی تھی، امسال یہ تعداد بہت کم ہے کیوں کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے مارچ اور اپریل میں ہونے والے پروگرام منسوخ ہوگئے ہیں۔

لاک ڈاؤن: اردو اداروں کے لیے بجٹ کا درد سر

کچھ ایسا ہی حال دہلی اردو اکادمی کا بھی ہے، مارچ اور اپریل کے ماہ میں کئی اہم مشاعرے اور پروگرام ہوتے ہیں، جس میں نئے پرانے چراغ جیسے مشہور پروگرام بھی شامل ہیں۔

اردو اکادمی کے ذرائع نے بتایا کہ مارچ اور اپریل کے مہینے میں اہم پروگرام اس لیے کرائے جاتے ہیں تاکہ بچے ہوئے بجٹ کا استعمال ہوسکے، کیونکہ بجٹ بچ جانے کی شکل میں وہ واپس چلے جاتے ہیں۔

اس لیے اکادمی کوشش ہوتی ہے کہ سارے پروگرام کرالیے جائیں اور ان کی تیاریوں میں بھی وقت لگتا ہے، مگر اس لاک ڈاون کی وجہ سے اب بجٹ خرچ نہیں ہو پائے گا۔ ایک اور ادارہ غالب انسٹی ٹیوٹ جہاں سال بھر پروگرام ہوتے ہیں، یہاں بھی لاک ڈاون کی وجہ سے بحران آگیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضا حیدر نے بتایا کہ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے غالب انسٹی ٹیوٹ کے کئی اہم پروگرام ملتوی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اردو کے پروگرام نہ ہونے کے کئی پہلوؤں پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.