ETV Bharat / state

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں پاسپورٹ فارم بھرنے کے لیے 18 دسمبر سے خصوصی کاؤنٹر، کوثر جہاں

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ تمام افراد جو اس سال حج پر جانے کے خواہشمند ہیں اور جن کے پاس پاسپورٹ دستیاب نہیں ہیں یا ان کے پاسپورٹ کی تجدید میں دشواری ہو رہی ہے ، انہیں وقت پر پاسپورٹ دستیاب کرانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔Special counter for filling passport form

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 9:55 PM IST

کوثر جہاں
کوثر جہاں

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ریجنل پاسپورٹ آفیسر اور پاسپورٹ آفس کے دیگر افسروں کے ساتھ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی آفس حج منزل میں ایک خصوصی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ریجنل پاسپورٹ آفس کے افسران کے ساتھ حج2024کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد کے لیے، جن کے پاس ابھی تک پاسپورٹ دستیاب نہیں ہیں، یا ان کے پاسپورٹ کی میعاد حکومت کی طرف سے طے شدہ تاریخ یعنی 31 جنوری 2025 سے پہلے ختم ہو رہی ہے، ان کے لیے 18 دسمبر 2023 کو دوپہر 2:30 بجے سے حج منزل میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جس کے تحت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نئے پاسپورٹ بنانے اور ان کی تجدید کے لیے فارم بھرنے میں مدد کرے گی اور جلد از جلد پاسپورٹ کے اجراء کے لیے ریجنل پاسپورٹ آفس کو سفارشی لیٹر بھیجے گی۔ اس پروگرام میں ریجنل پاسپورٹ آفیسر اور ان کے دفتر کے دیگر افسران دلچسپی رکھنے والے پاسپورٹ درخواست دہندگان سے خطاب کریں گے اور ان کے مختلف مسائل و مشکلات سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ تمام افراد جو اس سال حج پر جانے کے خواہشمند ہیں اور جن کے پاس پاسپورٹ دستیاب نہیں ہیں یا ان کے پاسپورٹ کی تجدید میں دشواری ہو رہی ہے ، انہیں وقت پر پاسپورٹ دستیاب کرانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.