ETV Bharat / state

اردو کونسل ڈیجیٹل انقلاب کی تیاری میں

قومی کونسل برائے فروغ اردو کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو۔

ڈاکٹر شیخ عقیل سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو
author img

By

Published : Nov 14, 2019, 7:57 PM IST

Updated : Nov 14, 2019, 10:00 PM IST

قومی کونسل برائے فروغ اردو میں اپنی خدمات کے ایک برس مکمل ہونے پر ڈائیریکٹر شیخ عقیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ کونسل اپنی اسکیموں کو آن لائن کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور ریختہ کی طرز پر کونسل کو عوام تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل، ویڈیو

اس منصوبہ کے بارے میں وزارت تعلیم کے ماتحت اردو کا سب سے بڑے سرکاری ادارہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل نے ایک برس کی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا۔

شیخ عقیل نے اپنی حصولیابیوں کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے کونسل سے بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کیا، انہوں نے سابقہ عہدیداروں پر من مانی کے الزامات بھی عائد کئے ۔

ڈاکٹر شیخ عقیل نے اعتراف کیا کہ اردو کے دیگر رضا کار اداروں(ریختہ و دیگر ) کی طرح کونسل عوام تک نہیں پہنچی لیکن اب وہ کونسل کو عام آدمی تک پہنچانے کے منصوبہ پر کام کرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کونسل اردو زبان کے فروغ کے لیے ہے جب کہ اب تک یہاں صرف اردو ادب کا فروغ کیا جارہا تھا۔

Last Updated : Nov 14, 2019, 10:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.