شمال مشرقی دہلی تشدد معاملے میں ملوث اترپردیش کے 500 سے زائد فسادیوں کی شناخت کرائم برانچ کی ٹیم نے کی ہے۔ اب ان فسادیوں کی تصدیق کی جائےگی۔
جس کے بعد کرائم برانچ انہیں پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کر سکتی ہے۔
کرائم برانچ سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ 'فسادات کرنے والوں کی شناخت مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز کی بنیاد پر کی گئی ہے۔'
سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملے اہم سراغ
کرائم برانچ سے وابستہ ذرائع نے بتایا ہے کہ تفتیش کے دوران شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد میں ملوث اترپردیش کے 500 سے زیادہ فسادیوں کی شناخت کی گئی ہے۔ اب کرائم برانچ ان تمام فسادیوں کی تصدیق کرے گی جس کے بعد انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 'تشدد کے اس معاملے میں کرائم برانچ کے ذریعہ دہلی کے 3 ہزار سے زیادہ افراد کی بھی شناخت ہوچکی ہے۔ جن کی کال کی تفصیلات نکالی جا رہی ہے۔ جس کے بعد پوچھ گچھ کے لئے کرائم برانچ انہیں بلا سکتی ہے۔ ان تمام فسادیوں کی شناخت تشدد سے متاثرہ علاقوں کی سی سی ٹی وی اور کرائم برانچ کو موصولہ ویڈیوز کی بنیاد پر کی گئی ہے اور ان سب کی تصدیق کی جارہی ہے۔
کرائم برانچ مقامی پولیس کی مدد لیگی
کرائم برانچ سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرائم برانچ اترپردیش کے 5 سے زائد فسادیوں کی تصدیق کے لئے مقامی پولیس کی مدد بھی لے گی۔ تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ فسادات کے دوران ان کے لوکیشن کیا تھے اور تشدد کے اس سارے معاملے میں ان کا کیا کردار تھا۔