ETV Bharat / state

دہلی پولیس: پاکستانی جاسوس معاملے میں ریلوے کے دو عملے سے پوچھ گچھ - آئی ایس آئی ایجنٹوں عابد اور طاہر

دہلی کے علاقے کرول باغ سے دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے کچھ دن پہلے پاکستانی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے آئی ایس آئی ایجنٹوں عابد اور طاہر کو پکڑا تھا، جو دو ریلوے ملازمین سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

دہلی پولیس: پاکستانی جاسوس معاملے میں ریلوے کے دو عملے سے پوچھ گچھ

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 4:46 PM IST

پاکستانی جاسوس معاملے میں دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے ریلوے کے دو عملے سے پوچھ گچھ کی ہے۔

دراصل پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات دو جاسوس ریلوے کے دو عملے سے اہم معلومات حاصل کرنا چاہ رہے تھے۔ تاہم ان دونوں ملازمین کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا۔

اطلاع کے مطابق 'دہلی کے علاقے کرول باغ سے دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے کچھ دن پہلے پاکستانی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے آئی ایس آئی ایجنٹوں عابد اور طاہر کو پکڑا تھا، جو دو ریلوے ملازمین سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔'

اب ان دونوں ملازمین سے دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے پوچھ گچھ کی۔

دوران تفتیش ریلوے ملازمین نے بتایا کہ 'عابد اور طاہر ان سے بوڑودا ہاؤس کے باہر ملے تھے اور سرکاری نوکری حاصل کرنے کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔'

ساتھ ہی آئی ایس آئی کے دونوں ایجنٹوں نے ریلوے ملازمین سے فوج سے متعلق جانکاری بھی حاصل کرنے کی کوشش کی۔

جب ان دونوں ملازمین کو شک ہوا تو آئی ایس آئی ایجنٹ نے بتایا کہ اس کا ایک بھائی کتاب لکھ رہا ہے، اس لئے معلومات کی ضرورت ہے۔

دوران تفتیش ریلوے ملازمین نے بتایا کہ 'گفتگو کے دوران دونوں کی سرگرمیاں مشکوک نظر آئیں اس لئے انہوں نے کوئی معلومات نہیں دی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.