ETV Bharat / state

Gang Rape in Delhi: نشہ آور چیز پلا کر لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی - دہلی میں اجتماعی جنسی زیادتی

دہلی میں مساج کرنے کے لیے بلا کر اسپا مالک اور ایک گاہک نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ اس معاملے پر دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے پولس انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دہلی میں سپا کے مالک اور گاہک نے لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر گینگ ریپ کیا

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 5:49 PM IST

Updated : Aug 6, 2022, 7:44 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے پیتم پورہ میں ایک اسپا میں کام کرنے والی 22 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام اسپا کے مالک اور گاہک پر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی کو اسپا میں مساج کے لیے رکھا گیا تھا۔ مساج کے دوران ملزمین نے لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کر دیا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

وہیں دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اس معاملے میں ٹویٹ کیا ہے۔ اس کے بعد پولس نے کیس درج کرکے پورے معاملے کی جانچ شروع کردی۔ پولیس نے اسپا کے منیجر راہل اور کسٹمر ستیش کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔ سواتی مالیوال نے ٹویٹ کیا، 'اسپا کی آڑ میں غلط کام کروانے کا ریکیٹ کھلے عام چل رہا ہے۔'

پولس کے مطابق موریہ انکلیو تھانے کو جمعہ کی رات تقریباً 10 بجے اطلاع ملی۔ اس کے بعد ٹیم نے چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کرایا اور طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے گئے۔ اس دوران دہلی خواتین کمیشن کی ٹیم بھی پہنچ گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی کو پہلے کہا گیا تھا کہ اسے صرف خواتین کا مساج کرنا ہے لیکن کام کے دوران اسے نشہ آور چیز پلا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد سواتی مالیوال نے پولیس کو نوٹس بھیجا ہے۔ اس میں انہوں نے کئی نکات پر جواب طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Lalitpur Gang Rape Case: للت پور میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی معاملے میں پورا تھانہ لائن حاضر

Last Updated : Aug 6, 2022, 7:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.