ETV Bharat / state

سونیا گاندھی نے تنخواہوں میں کٹوتی کی حمایت کی

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں وزیر اعظم، وزراء اور اراکین پارلیمان کی تنخواہوں میں ایک برس کے لیے 30 فیصد کی کٹوتی کرنے کی حمایت کی ہے۔

sonia gandhi writes a letter to pm modi support to reduce salaries of member of parliaments
سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر تنخواہوں میں کٹوتی کی حمایت کی
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 10:38 PM IST

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کابینہ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا ہے، جس کے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم، وزراء اور اراکین پارلیمان کی تنخواہوں میں ایک سال کے لیے 30 فیصد کی کٹوتی کی جائے اور ایم پی فنڈ کو دو برس کے لیے معطل کیا جائے۔

sonia gandhi writes a letter to pm modi support to reduce salaries of member of parliaments
سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر تنخواہوں میں کٹوتی کی حمایت کی
sonia gandhi writes a letter to pm modi support to reduce salaries of member of parliaments
سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر تنخواہوں میں کٹوتی کی حمایت کی
  • خط میں سونیا نے وزیر اعظم کو پانچ مشورے دیئے ہیں۔ سونیا نے کہا ہے کہ اگلے دو برسوں تک کوویڈ 19 سے متعلق معلومات کے علاوہ ٹی وی چینلز اور میڈیا کے دیگر اشتہارات پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہئے۔
  • دوسری تجویز میں انہوں نے کہا ہے کہ نئی پارلیمنٹ کی تعمیر کو فی الحال ملتوی کیا جاسکتا ہے۔
  • تیسری تجویز میں انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری بجٹ میں بھی 30 فیصد کمی کی جانی چاہئے۔ اس کی مدد سے تارکین وطن مزدوروں، ایم ایس ایم ای اور غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کو مالی تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے۔
  • چوتھی تجویز میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء اور دیگر کے غیر ملکی دورے کو ملتوی کیا جانا چاہئے۔
  • پانچویں تجویز میں انہوں نے کہا کہ یہ رقم وزیر اعظم کیئرس فنڈ سے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ میں منتقل کی جانی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.