ETV Bharat / state

National Herald case : سونیا گاندھی نے ای ڈی کو پوچھ گچھ ملتوی کرنے کے لیے خط لکھا - sonia gandhi news

کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے بدھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو خط لکھ کر اپنی خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے نیشنل ہیرالڈ کیس میں ان سے پوچھ گچھ کو کچھ ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ Sonia Gandhi seeks more time to appear before ED

Sonia Gandhi seeks more time to appear before ED
سونیا نے ای ڈی کو پوچھ گچھ ملتوی کرنے کے لیے خط لکھا
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 6:36 PM IST

دہلی: نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی 23 جون یعنی جمعرات کو سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کرے گی۔ اس سے ایک دن پہلے سونیا گاندھی نے ای ڈی کو خط لکھ کر پوچھ گچھ کے لیے دن کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے آج ٹویٹ کیا کہ کووڈ اور پھیپھڑوں کے انفیکشن کی وجہ سے سونیا گاندھی کو مکمل گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے سونیا گاندھی نے آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو خط لکھ کر ان سے پوچھ گچھ کو کچھ ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہو سکیں۔

  • श्रीमती सोनिया गांधी ने आज ED को पत्र लिखकर उनके पूरी तरह से ठीक होने तक अगले कुछ हफ्तों के लिए उनकी उपस्थिति को स्थगित करने का अनुरोध किया है।

    2/2

    — Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) June 22, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہےکہ ای ڈی نے پہلے سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کے لیے 8 جون کو اس کے سامنے حاضر ہونے کو کہا تھا، لیکن سونیا گاندھی نے ان سے کورونا انفیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھ گچھ کو موخر کرنے کی درخواست دی تھی۔ اس کے بعد ای ڈی نے ان سے 23 جون کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا تھا۔ ای ڈی پہلے ہی اس معاملے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے چار پانچ دنوں تک پوچھ گچھ کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: National Herald Case: ای ڈی نے راہل گاندھی سے پانچویں روز، رات دیر گئے تک پوچھ تاچھ کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.