قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کرونا وائرس (کووڈ۔19) سے بچاؤ کے لیے لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے اس وبا کی روک تھام کے لیے ضروری اور مناسب سہولیات مہیا کرانے کی درخواست کی ہے۔
صدر گاندھی نے سنیچر کو یہاں جاری ایک بیان میں لوگوں سے اس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ضروری کام نہیں ہونے تک گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
![جنتا کرفیو کے پیش نظر کانگریس صدر نے بھی بھارت کی عوام سے گھروں میں رہنے کی درخواست کی ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5200942-1028-5200942-1574918207248_2602newsroom_1582701389_1036.jpg)
محترمہ گاندھی نے کہا ہے کہ اس وبا کی وجہ سے بھارت ہی نہیں پوری دنیا میں غیر یقینی کی صورت حال کا ماحول ہے، لیکن انہوں نے یقین دلایا ہے کہ ملک کے لوگ صبر اور یقین کے ساتھ اس سنگین مسئلہ سے نمٹ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ احتیاط اور روک تھام سب سے اصل طریقہ ہے، میں سبھی بھارتیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ تب تک اپنے گھروں میں رہیں جب تک ان کا باہر جانا بہت ضروری نہ ہو، گھر پر رہنا اس وائرس کے پھیلنے کو روک دے گا'۔
اس کے ساتھ ہی ہمیں بیداری پیدا کرنی چاہیے کہ ہم سب بار بار ہاتھ دھوئیں، چہرے پر ہاتھ نہ پھیریں، فلو اور انفلوئزا کی علامت دکھنے پر فوری طور پر میڈیکل ہیلپ لائن یا پھر ڈاکٹر کو اطلاع دیں۔
کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں پوری دنیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس صدر نے مسٹر مودی سے اپیل کی کہ وہ کرونا کی جانچ اور روک تھام کے لیے جانچ مرکزوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔
انہوں کہا کہ 'یہ بہت ضروری ہے کہ کیونکہ 130 کروڑ شہریوں کے اس ملک میں اب تک صرف 15701 معاملوں میں ہی سمپل کی جانچ کی گئی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'وقت پر وارننگ ملنے کے بعد باوجود ہم نے اپنی سرکاری اور نجی شعبہ کی صلاحیتوں کا پورا استعمال نہیں کیا، ہمیں نگرانی میں رکھے گئے سبھی لوگوں اور اس کی علامت جن لوگوں میں دکھے ان سبھی کی جانچ بڑے پیمانے پر کرنی چاہیے'۔