ETV Bharat / state

سومناتھ بھارتی جیل بھیجے گئے - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

اترپردیش کے اسپتالوں پر متنازع تبصرے کرنے کے معاملے میں گرفتار کیے گئے دہلی کے سابق وزیر قانون و عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے سومناتھ بھارتی کو سلطان پور کی خصوصی ایم پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا۔

سومناتھ بھارتی عدالتی حراست میں جیل بھیجے گئے

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 10:59 PM IST

اترپردیش کے اسپتالوں پر متنازع تبصرے کرنے کے معاملے میں گرفتار کیے گئے دہلی کے سابق وزیر قانون و عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے سومناتھ بھارتی کو سلطان پور کی خصوصی ایم پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا۔

خصوصی عدالت کے جج پی کے جینت نے ریمانڈ منظور کر کے انہیں 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دہلی کے سابق وزیر قانون اور دہلی کی مالویہ نگر سیٹ سے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی نے پریاگ راج کے ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر میں گندگی اور کتے کے بچوں کو دیکھنے کے بعد بیان جاری کر کے کہا تھا کہ 'اترپردیش کے اسپتالوں میں کتے کے بچے پیدا ہوتے ہیں۔'

اتوار کو جاری اس بیان پر جگدیش پور کے رہنے والے شوبھناتھ ساہو نے تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے اور 505 کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔ جس میں رائے بریلی کے ایک گیسٹ ہاوس سے پیر کو پولیس نے سومناتھ بھارتی کو گرفتارکرلیا۔

ان کے وکیل نے گرفتاری پر عدالت میں سوال اٹھایا۔ عدالت نے ریمانڈ منظور کر کے ضمانت پر سماعت کے لئے 13 جنوری کی تاریخ مقررکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.