ETV Bharat / state

'بھارت کورونا وائرس کے تیسرے مرحلے میں داخل'

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 1:20 PM IST

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈائرکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس وبا دوسرےاور تیسرےمرحلہ کے درمیان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں اس وائرس کے بڑی تعداد میں کیسز پائے گئے ہیں۔

Some places in India have turned into COVID-19 hotspots: AIIMS Director
کوویڈ 19: بھارت دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے درمیان میں پہنچ گیا

کوویڈ19 ٹاسک فورس کےرکن اور ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹررندیپ گلیریا نےکہا کہ بعض مقامات پر کمیونٹی ٹرانسیشن کے واقعات دیکھے جارہے ہیں تاہم بھارت کورونا وائرس وبا کے معاملہ میں ابھی دوسرے اورتیسرے اسٹیج کے درمیان میں ہے۔

گلیریا نے مزید کہا کہ اگر ہم ساری دنیا میں وائرس کے پھیلاؤں کا موازنہ کرتے ہی تو بھارت میں صورتحال ابھی بھی بہتر ہے لیکن کچھ مقامات پر اس وبا کا اثر زیادہ دیکھا جاتا ہے جو ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے۔ اگر ہم کمیونٹی ٹرانسمیشن پر قابو پالیتے ہیں تو ہمارا ملک دوسرے اسٹیج میں برقرار رہ سکتا ہے۔

دوسرے اسٹیج میں کورونا وائرس محدود حد تک پایا جاتا ہے جو بیرون ممالک آئے ہوں اور ان کے قریبی ہوں جبکہ تیسرےمرحلہ میں یہ وبا ان لوگوں میں پھیلتی ہے جو برائے راست متاثرہ افراد سے رابطہ نہیں رکھتے۔

تیسرے اسٹیج میں وبا بہت تیزی سے پھیلتی ہے اور اس کا پتہ لگانا بھی کافی مشکل ہوتا ہے۔

ڈاکٹرکلیریا نے کہا کہ بھارت دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے درمیان میں ہے اور اس وبا کو روکنے کےلیے لاک ڈاون ہی صحیح طریقہ ہے۔

انہوں نے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.