سورج گرہن کا جزوی مرحلہ صبح 9 بج کر 16 منٹ پر شروع ہوا۔ حلقہ نما مرحلہ صبح 10 بج کر 19 منٹ سے دو بج کر دو منٹ تک چلے گا۔ اس کے بعد چاند گرہن کا جزوی مرحلہ سہ پہر 3 بج کر چار منٹ تک چلے گا۔
اس قسم کے سورج گرہن میں چاند، سورج اور زمین کے درمیان سے گزرتے ہوئے سورج کے سامنے اس طرح آجاتا ہے کہ زمین پر رہنے والوں کے لیے سورج کا وسطی حصہ چھپ جاتا ہے اور صرف کنارے سے دائرے کی شکل میں روشنی کا حلقہ نظر آتا ہے۔