ETV Bharat / state

Sofia Khan الٹرا میراتھن مکمل کرنے والی پہلی خاتون رنر: صوفیا خان - منفرد شناخت بنائی

صوفیہ خان نے اپنی نوکری کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف اپنی منفرد شناخت بنائی بلکہ ملک کا نام بھی روشن کیا۔

الٹرا میراتھن مکمل کرنے والی پہلی خاتون رنر: صوفیا خان

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 7:44 PM IST

نئی دہلی: آج اگر کوئی شخص اپنی ملازمت چھوڑ کر مختلف کیریئر کا انتخاب کرے تو تعجب کی بات لگتی ہے۔کچھ لوگ مختلف کرنے کے لیے اپنے کیریئر میں وقفہ لیتے ہیں اور اپنے مستقل کی فکر میں ایک ایسا قدم ضرور اٹھاتے ہیں جو ان کے بہترین فیصلوں میں سے ایک ہوتا ہے۔جی ہاں! صوفیہ خان ایسی ہی ایک خاتون کی زندہ مثال ہے جس نے اپنی نوکری کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتےہوئے نہ صرف اپنی منفرد شناخت بنائی بلکہ ملک کا نام بھی روشن کیا۔

بچپن سے ہی صوفیا نہایت چست ، چاق و چوبند اور خدا دادصلاحیت کی مالک رہی۔ نہ جانے کیوں صوفیا کے شوق دیگر لڑکیوں کی طرح نہیں تھے۔ اسے شوق تھا تو بھاگنے کا، دوڑنے اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ ریس لگانے کا۔ صوفیا نے بچپن سے ہی اونچی اڑان کا خواب دیکھنا شروع کردیا تھا ۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد صوفیا نے ایک ائیرلائن کمپنی میں ڈیوٹی آفیسر کے طور پر کام شروع کیا ۔

انہوں نے تقریباً ایک دہائی تک ایوی ایشن انڈسٹری میں کام کیا، لیکن ان کی زندگی میں اہم موڑ اس وقت آیا جب انہوں نےسال 2017 میں دہلی میں اپنی پہلی ہاف میراتھن دوڑ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے محسوس کیا کہ اپنے معمول کو چھوڑنا ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Martina Navratilova Cancer Update ٹینس کھلاڑی نوراتلووا نے کینسر کو شکست دی

صوفیہ کی پیدائش اجمیر کے ایک متوسط گھرانے میں ہوئی۔ صرف 16 سال کی عمر میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ پرورش کی تمام تر ذمہ داری ماں پر آگئی۔ اس کے بعد ان کی والدہ نے انہیں تعلیم دے کر ان کی بہترین طور پر تربیت کی۔بچن میں صوفیا نے ہمیشہ اپنے والدین کو جدوجہد کرتے دیکھا، لیکن صوفیا نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ یہی چیز اسے ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی رہی ۔ ان کے والدین صوفیا کے خوابوں اور زندگی گزارنے کے ان کے انتخاب کی ہمیشہ حمایت کرتے رہے۔صوفیہ کی یہ خوش قسمتی رہی کہ ان کے والدین کے بعدان کے شوہرنے اس سفر میں ان کا سب سے زیادہ ساتھ دیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.