ETV Bharat / state

Mr Reformer of Okhla award: سماجی کارکنان کو ریفارم آف اوکھلا کا خطاب دیا گیا - سماجی خدمات کرنے والے نوجوان کو ایوارڈ سے نوازا گیا

سماجی کارکن ہدایت اللہ جنٹل نے کہا کہ شروع سے ہی ہماری کوشش رہی ہے کہ مسلم علاقے صاف اور ستھرا رہے، اسی کو بنیاد بناکر ہم نے علاقے میں صفائی اور ستھرائی کا کام شروع کیا۔ ہمارے کارکنان اور ساتھی دو برسوں سے مسلسل کام کررہے ہیں اور یہ تمام خدمات بالکل مفت میں انجام دیے جارے ہیں، ایوارڈ ملنے کے بعد ہماری ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔

social-workers-were-encouraged-by-bhartiya-dastkar-sangathan
سماجی کارکنان کو ریفارم آف اوکھلا کا خطاب دیا گیا
author img

By

Published : Jul 19, 2022, 10:01 AM IST

نئی دہلی: بھارتیہ دستکار سنگٹھن اور دی رائزنگ پیپل کی جانب سے شاہین باغ جامعہ نگر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تین نوجوان سماجی کارکنان ہدایت اللہ جینٹل، نورنوازخان اور رضوان خلیفہ کو بیش بہا خدمات انجام دینے کے اعتراف میں ” مسٹر ریفارمر آف اوکھلا“ کا خطاب دیا گیا وار انہیں ایوارڈ سے نوازا کیا گیا۔ Mr Reformer of Okhla award

ویڈیو

بھارتیہ دستکار سنگٹھن کے صدر رئیس ادریسی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہاکہ ان کی تنظیم کا مقصد ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو سماج کے لیے بڑھ چڑھ کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 2 برسوں سے صفائی وستھرا ئی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سماجی کارکن Social Workers اور کانگریسی نوجوان لیڈر ہدایت اللہ جینٹل، نوجوانوں کو تعلیم سے جوڑنے اور انہیں علم و ہنر سے آراستہ کرنے میں اہم کارنامہ انجام دینے والے نوجوان ماہر تعلیم نور نواز خان اور علاقے میں مختلف جہات میں طویل عرصے سے کام کرنے والے نوجوان سماجی کارکن رضوان خلیفہ کو'' ریفارمر آف اوکھلا “کے خطاب دیا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی اور حکومت ہند کے اہم عہدے پر فائز رہ چکے ڈاکٹر تاج الدین انصاری نے کہاکہ پسماندہ اور بنکر سماج کو آگے لانے کے لیے یہ تنظیم بڑھ چڑھ کر کام کررہی ہے۔ آج کا یہ پروگرام بھی اسی تنظیم نے آرگنائر کیا ہے اور مذکورہ سماجی کارکنان کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، تاکہ نوجوان سماج کا فلاح وبہبود کے لیے مزید بہتر طور پر کام کرسکیں۔

سماجی کارکن ہدایت اللہ جنٹل نے کہا کہ شروع سے ہی ہماری کوشش رہی ہے کہ مسلم علاقے صاف اور ستھرا رہے، اسی کو بنیاد بناکر ہم نے علاقے میں صفائی اور ستھرائی کا کام شروع کیا۔ انہوں نے کہاکہ وارڈ نمبر102S خاص طور سے شاہین باغ میں صبح وشام ملبہ اٹھانے کے لیے ہمارے کارکنان اور ساتھی 2 برسوں سے مسلسل کام کررہے ہیں اور یہ تمام خدمات بالکل مفت میں انجام دیے جارے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ امسال عیدالاضحیٰ میں صفائی اور ستھرائی کا دائرہ بڑھا دیا جس میں غفار منزل، حاجی کالونی، جوہری فارم، نور نگر، اوکھلا وہار، جسولہ ، نئی بستی میں ہمارے ساتھیوں نے گلی کوچوں سے کوڑے کرکٹ اٹھا کر کوڑے دان تک پہونچایا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایوارڈ ملنے کے بعد ان کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے اس لیے وہ مزید اپنے کام میں بہتری لائیں گے۔ اس کے علاوہ شکیل الزماں انصاری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد ایوب، محمد شافع، راشد پہلوان وغیرہ شریک تھے'۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.