ETV Bharat / state

Hajj Policy جلد از جلد حج پالیسی کا اعلان کیے جانے کا مطالبہ

سماجی کارکنان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد حج پالیسی کا اعلان کیا جائے تاکہ سفر حج 2023 کے لیے عازمین حج درخواست دے سکیں اور تمام اخراجات سے متعلق جانکاری فراہم کی جاسکے۔ Demand Immediate Announce of Hajj Policy

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 9:14 AM IST

Demand Immediate Announce of Hajj Policy

دہلی: حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے خواہش مند حضرات حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے درخواستوں کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ابھی تک حج درخواستوں کے لیے آن لائن یا آف لائن فارم بھرنے کا سلسلہ شروع نہیں کیا گیا ہے۔ اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے حج رضاکارانہ تنظیموں کے ممبران سے بات کی جس میں ان لوگوں کا کہنا تھا کہ عام طور پر عازمین حج دسمبر ماہ سے قبل ہی اپنی حج درخواستیں جمع کراتے تھے اور اب قرعہ اندازی کے عمل کی تیاری کی جا رہی ہوتی تھی لیکن ابھی تک حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج درخواستوں کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ اس سے آنے والے وقت میں عازمین حج کے ساتھ ریاستی حج کمیٹیوں کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہیں سماجی کارکن غلام سرور نے رواں برس حج کوٹہ میں کمی سے متعلق اپنا اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت 1 لاکھ 75 ہزار کا کوٹہ حاصل کرکے اپنی پیٹ تھپتھپا رہی ہے جب کہ سال 2019 میں ہی بھارت سے جانے والے عازمین کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ تھی۔

انہوں نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جب سے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے وزارت اقلیت امور کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے اقلیتوں کے دن لدھ گیے ہیں۔ اب اقلیتی برادریوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ انہیں سرکار کے رحم و کرم پر ہی زندگی گزارنی پڑے گی۔ حاجی ریاض الدین کا کہنا تھا کہ جلد از جلد حج پالیسی کا اعلان کیا جائے تاکہ سفر حج 2023 کے لیے عازمین حج درخواست جمع کر سکیں اور تمام اخراجات سے متعلق جانکاری فراہم کی جا سکے۔ جب کہ شاہد گنگوہی کا کہنا تھا کہ اگر حج پالیسی کا اعلان فی الحال ممکن نہیں ہے تو حج کمیٹی کو چاہیے کہ وہ عازمین سے درخواستیں لینا شروع کر دیں تاکہ سفر حج 2023 کے لیے عمل جاری رہے اور اسی دوران حج پالیسی کا بھی اعلان کر دیا جائے۔

جلد از جلد حج پالیسی کا اعلان کیے جانے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں : New Hajj Policy Meeting نئی حج پالیسی 2023-2027 سے متعلق مشاورتی میٹنگ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.