ETV Bharat / state

طاہر حسین کے خلاف عدالت میں نعرے بازی - دہلی تشدد

عام آدمی پارٹی کے کونسلر طاہر حسین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 365، 201 اور 34 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

طاہر حسین کے خلاف عدالت میں نعرے بازی
طاہر حسین کے خلاف عدالت میں نعرے بازی
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 2:34 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت دہلی تشدد اور انکت شرما قتل کے ملزم طاہر حسین کی پیشگی ضمانت کی درخواست کی سماعت 5 مارچ کو کرے گی۔

درخواست کی سماعت شمال مشرقی دہلی کے ضلع جج سدھیر کمار جین کریں گے۔

طاہر حسین کے خلاف نعرے بازی

آج سماعت کے دوران عدالت نے دہلی پولیس کی ایس آئی ٹی سے جواب طلب کیا۔ سماعت کے دوران کڑکڑڈوما عدالت میں طاہر حسین کے خلاف نعرے بازی کی گئی تھی۔

انکت کے والد کے بیان پر طاہر کے خلاف مقدمہ درج

دراصل دہلی پولیس نے انکت کے والد کے بیان پر طاہر حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انکت شرما کو طاہر حسین کے گھر میں لے جاکر قتل کیا گیا تھا۔ انکت شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے جسم پر چار سو بار تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر 302 کے تحت درج

طاہر حسین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 365، 201 اور 34 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.