میسور (کرناٹک): ایک بولیرو گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تین دیگر زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ میسور ضلع کے ہنسور تعلقہ کے کل بیٹٹا روڈ پر پیش آیا۔ زخمیوں کو ہنسور تعلقہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Road Accident Near Mysore
انل، سنتوش، ونوت، راجیش، دیانند اور پالیبیٹا کے بابو کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب وہ شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر ہنسور گئے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ تمام مرنے والوں کا تعلق کوڈاگو ضلع سے ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Jhunjhunu: منسا ماتا کے درشن کرکے لوٹ رہی گاڑی حادثے کا شکار، 9 ہلاک