ETV Bharat / state

'ملک میں یورپی ممالک جیسی خوفناک صورتحال نہیں' - یورپی ممالک جیسی خوفناک صورتحال نہیں

ملک میں جمعہ کے روز عالمی وبا کورونا وائرس 'كووڈ 19' کے ایک دن میں سب سے زیادہ چھ ہزار معاملے درج کیے گئے لیکن مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں فی الحال یورپی ممالک جیسی خوفناک صورتحال نہیں ہے۔

'ملک میں یورپی ممالک جیسی خوفناک صورتحال نہیں'
'ملک میں یورپی ممالک جیسی خوفناک صورتحال نہیں'
author img

By

Published : May 23, 2020, 6:10 PM IST

مرکزی صحت کی وزارت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ركارڈ 6088 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ کل ممتاثرین کی تعداد 118447 تک پہنچ گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زائد افراد کے صحت مند ہونے کے بعد اب تک 48534 لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔ اس دوران 148 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3583 ہو گئی ہے۔

وزارت کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے66330 سرگرم معاملے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں کل متاثرین کی تعداد 41642 ہو گئی ہے اور کل 1454 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 11726 لوگ اس انفیکشن سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

جنوبی ریاست تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک 13967 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور 94 اموات ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کا مغربی ریاست گجرات تیسرے نمبر پر آگیا ہے یہاں متاثرین کی تعداد 13273 ہو گئی ہے اور اس کے انفیکشن سے 802 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 5880 لوگ اس بیماری سےصحتیاب ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے۔دارالحکومت میں عالمی وبا كووڈ -19 کا انفیکشن روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ صورتحال اور خوفناک ہو گئی ہے اور 660نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 12319 ہو گئی اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 208 پر پہنچ گئی۔

راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 6227 ہو گئی ہے اور 151 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 3485 لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 5515 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور اس کے انفیکشن سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 138 ہو گئی ہے، 3204 لوگ اب تک اس بیماری سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں 3197 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 259 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 1193 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 1699 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا وائرس سے 45 لوگوں کی جان گئی ہے، ریاست میں 1035لوگ اب تک صحت مند ہوئے ہیں۔

جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 2647 اور کرناٹک میں 1605 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 53 اور 41 ہو گئی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1449 ہو گئی ہے اور 20 اموات ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 39، ہریانہ میں 15، بہار میں 11، کیرالہ اور آسام میں چار، چار، اڈیشہ میں سات، جھارکھنڈ، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش میں تین تین، میگھالیہ اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.